بھارت میں ایک روز میں کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ

کورونا وائرس: دنیا میں 16 کروڑ 75 لاکھ سے زائد افراد متاثر

ممبئی: بھارت میں ایک روز میں کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا،24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 90 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں 8 لاکھ 84 ہزار سے زائد اموات

بھارت میں کورونا کیسز 41 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔ برازیل میں 41 لاکھ 23 ہزار جب کہ امریکا میں 64 لاکھ 31 ہزار سے زائد کیس سامنے آ چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے ہلاکتیں 70 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔ برازیل میں ایک لاکھ 26 ہزار اور امریکا میں ایک لاکھ 92 ہزار سے زائد کورونا مریض دم توڑ چکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 2 کروڑ 70 لاکھ 83 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 8 لاکھ 84 ہزار 82 اموات ہوئیں۔

دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ 92 لاکھ ایک ہزار 573 صحتیاب ہوچکے ہیں اوراس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 70 لاکھ 16 ہزار 85 ہے۔

کورونا کے پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔ کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے علاج اور روک تھام کیلیے قومی ادارہ صحت کا اہم اقدام

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔


متعلقہ خبریں