باکسر عامر خان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش


لندن: پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ہاں دوسری بیٹی کی ولادت ہوئی ہے جس کا نام علینا خان رکھا گیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ باکسر نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دوسری بیٹی کی تصویر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا میں خوش آمدید۔

عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ 2014 میں ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام لمائسا خان رکھا گیا تھا۔

گزشتہ دو سالوں سے عامر خان اوران کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان تنازعات اُس وقت میڈیا کی خبروں کی زینت بنے جب فریال مخدوم جھگڑے کو سوشل میڈیا پر لے آگئیں۔

عامر خان نے گزشتہ سال نومبر میں اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شئیر کرتے ہوِئے فریال مخدوم سے تمام جھگڑے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

https://www.instagram.com/p/BbWnnsLBNyB/?utm_source=ig_embed

دو روز قبل عامر خان نے کینیڈا میں ہونے والے مقابلے میں اپنے حریف کو 40 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کرکے رنگ میں واپسی کو یادگار بنا دیا تھا۔

عامر خان نے کینڈین حریف لو گریکو کو شکست دے تھی۔

 


متعلقہ خبریں