سندھ: 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 230 افراد متاثر


کراچی: سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک بھی موت نہیں ہوئی جب کہ عالمی وبا سے مزید 230 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ  بھر میں کورونا کیسز کی تعداد  ایک لاکھ 30 ہزار 483 تک پہنچ چکی ہے جب کہ وبا سے ہونے والی اموات 2 ہزار 422 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ  میں کورونا کے 141 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز میں مستقل کمی

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے، لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

پاکستان میں کورونا سے اٹھارہ مارچ کو پہلی موت رپورٹ ہوئی تھی۔

ملک میں کورونا جب عروج پر پہنچا توبیس جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں۔ اب دوبارہ کورونا کا گراف نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے اثرات تیزی سے کم  ہو رہے ہیں اور اگست کے پہلے دس روز میں صرف چھ ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ ماضی کی نسبت سب سے کم ہیں۔


متعلقہ خبریں