اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ان کی صحت کے پیش نظر عدلیہ سے باہر جانے کی اجازت ملی جب کہ وزیراعظم نے بھی ہر طرح سے نواز شریف کی صحت سے متعلق تسلی کی۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف علاج مکمل کرا کے واپس آئیں گے، نوازشریف سے درخواست ہے علاج مکمل ہونے سے پہلے پاکستان نہ آئیں۔
وزیراعظم نے تسلی کرکے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی، احسن اقبال
لیگی رہنما نے کہا کہ نواشریف کو جب ڈاکٹرز کہیں گے وہ پاکستان واپس آجائیں گے، ان کی غیر موجودگی میں قانونی کارروائی جاری رہ سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع کرائی جائیں گی، عدالت نے نوازشریف کو علاج کیلئے خصوصی اجازت دی تھی۔
احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اتنا موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ لوگ ان کی حقیقت جان لیں،مرغی انڈہ معیشت سے شروع ہونے والے بھنگ کی سیاست پر آ گئے ہیں۔