سانگھڑ: سندھ میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
کراچی: آسمانی بجلی گرنے سے دیوار گر گئی، سات افراد جاں بحق ہو گئے
ہم نیوز کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا افسوسناک سانحہ سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں پیش آیا ہے۔ ریسکیو کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہونے والے شخص کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سندھ: وزیراعلیٰ نے امدادی ٹیمیں متحرک کردیں،آسمانی بجلی نے24 انسانی جانیں لے لیں
شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں گزشتہ دنوں آسمانی بجلی گرنے سے دیوار گر گئی تھی جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے۔
جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے اور تین خواتین شامل تھیں۔ زخمی افراد کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
کراچی: مختلف علاقوں میں بارش، آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق
21 اگست 2020 کو ملیر کے علاقے جوکھیو گوٹھ میں بھی بارش کے دوران آسمانی بجلی گری تھی جس کے باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔