اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف، آصف زرداری کا پیٹ پھاڑ کر لوٹا ہوا مال نکالنے بلاول ہاؤس پہنچ گئے۔
شہباز شریف زرداری کا پیٹ پھاڑ کر لوٹا مال نکالنے بلاول ہائوس کراچی پہنچ گئے ? https://t.co/zBIV6EIGJQ
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 2, 2020
ہم نیوز کے مطابق شہباز گل نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔
حکومت کو آئینی راستے سےبھیجیں گے،احسن اقبال:پارلیمان کی بالادستی رہنی چاہیے،فرحت اللہ بابر
شہباز گل کی جانب سے پیغام پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات پر اپنے ردعمل میں دیا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی بلاول ہاؤس میں آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر تمام متعلقہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ارباب اقتدار میں شرم ہے تو قائد اعظم کی جائے پیدائش پر آئیں، خرم شیر زمان
پی پی اورپی ایم ایل (ن) کے قائدین کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا ہے۔