کراچی کےمتعدد علاقوں میں تاحال بجلی کی فراہمی معطل



بارش کے بعد کراچی کے متعدد علاقوں میں تاحال بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہو سکے اور پانچ دن گزرنے کے بعد بھی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لیاری کے مختلف علاقوں میں ہفتہ سے بجلی معطل ہے جب کہ ڈیفنس کے متعددعلاقے بھی بجلی سے محروم ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق گلستان جوہربلاک19، گلشن تیرہ ڈی اور گلزار ہجری میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

نیو کراچی اورسرجانی ٹاؤن کے مختلف علاقے بھی بجلی سے محروم ہیں۔ گلشن بونیر، قائد آباد، گلشن حدید، کورنگی اورلانڈھی کے علاقے بھی متاثر ہیں۔

بلدیہ اور سعد آباد 24 کے علاقے بھی بجلی سے محروم ہیں۔ کیماڑی میں سکندرآباد اور مزدور کالونی میں بھی بجلی بند ہے۔ سلطان آباد اورنگی ٹاوَن کے مختلف سیکٹرز میں بھی بجلی معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کے الیکٹرک کی جانب سے بل جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ سب اسٹیشنزمیں نکاسی آب نہ ہونے کے باعث بجلی بند ہے۔ کراچی میں سیلابی صورتحال کے باعث کےالیکٹرک نے صارفین کے لیے بجلی کے بل جمع کرانےکی آخری تاریخ میں بھی توسیع کر دی ہے۔

کراچی میں طوفانی بارشوں کے 5 روز بعد بھی نکاسی آب کا کام مکمل نہیں ہوسکا اور کے الیکٹرک مختلف اسٹیشنز پانی بھر جانے کے سبب بند پڑے ہیں۔

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کا کہنا ہے کہ عوام اور عملے کی جانوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ جب تک پاور اسٹیشنز میں پانی جمع ہے بجلی بحال نہیں کی جا سکتی۔


متعلقہ خبریں