کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ کوئٹہ کا پہلا ماسٹر پلان فائنل ہو چکا ہے، جلد ہی اسے پیش کر دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے آج زیر تعمیر باچا خان اسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد سول اسپتال کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وبا کے باوجود اسپتال کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، صوبے میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔
بلوچستان: بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہائی الرٹ
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کے حوالے سے ایک ہزار لوگوں کی ٹریننگ کرائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 6 اسپورٹس کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں جب کہ سریاب روڈ سمیت سڑکوں کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔