مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس کل ہو گا

مشیر خزانہ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس کل ہو گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں ایل پی جی پر پیٹرولیم لیوی کے نرخ کا تعین کیا جائے گا۔ وزارت پیٹرولیم حکام سمری کمیٹی میں پیش کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کے بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں کراچی کی صورتحال اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد کے مارگلہ روڈ پر قائم تجاوزات سے متعلق بریفنگ موخر کردی گئی۔ اجلاس کو ملک کے بڑے ایئرپورٹس آوَٹ سورس کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: کابینہ نے بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کیلئے پہلے لائسنس کی منظوری دے دی

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تعیناتیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات کے لیے ناموں کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیپرا اور ا سٹیٹ آف انڈسٹری کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی۔ پبلک پرائیویٹ تعمیرات کے عمل اور پیپرا رولز کے تقابل پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔


متعلقہ خبریں