آدھے کراچی میں بجلی بند ہے، پاور ڈویژن کی رپورٹ مسترد: سپریم کورٹ

Supreme Court

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاور ڈویژن کی رپورٹ مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ پاور ڈویژن کی رپورٹ نیپرا کے جواب سے متصادم ہے۔

کراچی کے 95 فیصد علاقوں میں بجلی بحال، کے الیکٹرک کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ نے یہ بات سندھ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت دس روزمیں اپیلٹ ٹریبونل کے ممبرلگا کر اسے فنکشنل کرے۔

ہم نیوز کے مطابق تحریری حکمنامے میں ہدایت دی گئی ہے کہ ٹربیونل کو اختیارات دیتے ہوئے معاملہ حل کیا جائے۔

کراچی: بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کو اذیت سے دوچار کردیا

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تحریری حکم نامے میں درج ہے کہ نیپرا، پاورڈویژن اوراین ٹی ڈی سی میں ہم آہنگی نہیں ہے۔

عدالت عظمیٰ نے تحریری حکمنامے میں تحریر کیا ہے کہ کے الیکٹرک سے متعلق وزارت توانائی تمام متعلقہ محکموں سے مشاورت کو یقینی بنائے۔

تحریری حکمنامے میں درج ہے کہ اٹارنی جنرل کے مطابق کراچی میں حالات دن بدن ابترہو رہے ہیں اور آدھے کراچی میں بجلی تاحال بند ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے تحریری حکمنامے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے الیکٹرک پاورایکٹ کے سیکشن26 پر عملدارآمد کامشورہ دیا ہے۔

کراچی: مختلف علاقوں میں 48 گھنٹے سے بجلی غائب

تحریری حکمنامے میں درج ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں کیس کی مزید سماعت چار ہفتوں کے بعد ہو گی۔

 


متعلقہ خبریں