کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا فیصلہ سندھ کابینہ کرے گی۔
سندھ میں یکم ستمبر کو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کردیے جائیں گے، ناصر شاہ
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے صاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ اس ضمن میں کسی سے مشورہ لینے کی ضرورت نہیں ہے اور پارٹی و کابینہ فیصلہ کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد کراچی کے لوگوں کو خوشخبری ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو وہ ایڈ منسٹریٹر دیا جائے گا جو عوام کی خدمت کرے گا۔
سندھ کابینہ: وزیربلدیات کو ایڈ منسٹریٹرز تعینات کرنے کا اختیار دے دیا
وزیر اعلیٰ سندھ نے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی ہے کہ جب کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی میں محض چند گھنٹے ہی رہ گئے ہیں۔
دلچسپ امر ہے کہ تین دن قبل صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر اچھی شہرت کا حامل ہو گا۔ انہوں ںے دعویٰ کیا تھا کہ ایڈ منسٹریٹر کی تعیناتی پر تمام اسٹیک ہولڈر کا اتفاق ہو گا۔
’کراچی کو پاکستان کا ڈسٹ بن بنا دیا گیاہے‘
سندھ کابینہ نے چند روز قبل اپنے ایک اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو ایڈ منسٹریٹرز کی تعیناتی کا اختیار دیا ہے۔