شبلی صاحب! دس ارب ڈالرز چھوڑیں کراچی کے 162 ارب دیدیں، ناصر شاہ

علی زیدی بچکانہ حرکتیں کررہے ہیں، سید ناصر حسین شاہ

کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شبلی فرازصاحب! دس ارب ڈالرز چھوڑیں کراچی کے 162 ارب ہی دے دیں۔

اپوزیشن رہنما ایف اےٹی ایف قوانین کی آڑ میں این آر او لینا چاہتے ہیں، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہی رقم دے دیں جس کا آپ کے وزیراعظم کئی دفعہ وعدہ کر کے مکرچکے ہیں۔

انہوں نے وفاقی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کے 172 ارب روپے جو ہمارا حصہ ہیں وہ بھی دے دیں۔

حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ مسائل کیسے حل کرے، قمر زمان کائرہ

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ قوم کو گمراہ کرنے کا اگر نوبل پرائزہوتا تو وہ آپ کی حکومت کوملتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کچھ دیر قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیسے دینے کا مطلب ان کی جیبیں بھرنا ہے۔

سندھ میں یکم ستمبر کو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کردیے جائیں گے، ناصر شاہ

پی پی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ نے بھی آج ہی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ مسائل کیسے حل کرے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اب پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں