کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے وفاق اپنا کردار ادا کرے گا، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاق اپنا کردار ادا کرے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کراچی کے مسائل کے حل سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو پانی، سیوریج، نالوں کی صفائی اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں مسائل کے مستقل حل کے لیے مجوزہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر بریفنگ اور وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے پریزنٹیشن دی گئی۔ جو کراچی کے مسائل اور معاشی حب کی ترقیاتی ضروریات کو مد نظر رکھ کر تشکیل دی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا کیونکہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عاشورہ کے پرامن اختتام پر وزیراعظم عوام کے مشکور

وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی میں درپیش عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے اور عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔

وزیر اعظم نے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے ٹرانسفارمیشن پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی۔


متعلقہ خبریں