کراچی: پی آئی بی کالونی میں رہائشی عمارت گر گئی


کراچی: کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں 4 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز شام کو عمارت ٹیڑی ہونے کی اطلاع پر عمارت کو خالی کرا لیا گیا تھا اور خدشات کے باعث قریبی عمارت اور گھر بھی خالی کرا لیے گئے تھے۔

40 گز کے پلاٹ پر گراؤنڈ سمیت تین منزلہ کی عمارت تعمیر کی گئی تھی۔ عمارت گرنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عمارت میں بجلی اور گیس کے کنکشن بھی گزشتہ روز ہی منقطع کرا دیے گئے تھے۔

گزشتہ مہینے بھی کراچی کے علاقے سندھی ہوٹل، لیاقت آباد میں چار منزلہ عمارت زمیں بوس ہو گئی تھی۔ جسے پہلے ہی مخدوش قرار دے کر خالی کرا لیا گیا تھا، عمارت میں رہائش نہ ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

مخدوش عمارت کے گرنے سے اطراف کی دو عمارات کو نقصان پہنچا تھا۔ عمارت کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز، پولیس اور امدادی اداروں کے رضاکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں