کراچی: پاک فوج نے شارع فیصل پر انڈر پاس کلیئر کر دیا


کراچی:  پاک فوج اور نیوی کا کراچمی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے شارع فیصل پر انڈر پاس کلیئر کر دیا ہے جس کے بعد اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی پورٹ پر بھی امدادی کام جاری ہے جب کہ زیرآب علاقوں میں نکاسی کا عمل بھی جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ قیوم آباد، سرجانی اور سعدی ٹاؤن میں 3 آرمی فیلڈ میڈیکل مراکز کام کررہے ہیں، آرمی ڈاکٹرز اور طبی عملہ متاثرین کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

سندھ: بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج نے دادو میں 350 افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا اور متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا فراہم کی۔

بدین میں پاک بحریہ کا میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا جب کہ بدین کے پانچ متاثرہ دیہاتوں میں بھی امدادی کام پاک فوج کے جوان انجام دے رہے ہیں۔

کراچی میں آرمی فلڈ ایمرجنسی کنٹرول سینٹر قائم

آئی ایس پی آر کے مطابق بارش سے بہت زیادہ متاثرہ سرجانی ٹاؤن میں 50 بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کیا گیاجب کہ لیاری، گارڈن، کلفٹن، کیماڑی، صدر، گلبرگ اورکچی آبادی میں بھی میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے۔


متعلقہ خبریں