لاس اینجلس: امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا میں تربیتی مشق کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی جبکہ ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا۔
گزشتہ ماہ کولمبیا میں بھی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 9 فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کولمبیا کا ہیلی کاپٹر گوریلا تنظیم کے خلاف آپریشن میں مصروف تھا کہ حادثہ پیش آ گیا۔ حادثے میں دو فوجی لاپتہ بھی ہو گئے تھے۔
زخمی ہونے والے فوجیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں 17 فوجی اہلکار سوار تھے۔
ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی تاہم فوج نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان نے امریکی ہیلی کاپٹر مار گرایا، دو فوجی ہلاک
فوجی حکام کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر چوکو کے جنگلات کے علاقے سے فوجی اڈے کی جانب سفر کر رہا تھا کہ کالڈاس میں حادثہ پیش آیا۔