اوسط درجے کے وزرائے اعلیٰ انتظامی معاملات نہیں چلا سکتے، فواد چوہدری



اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اوسط درجے کے وزرائے اعلیٰ انتظامی معاملات نہیں چلا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش سے بجلی کی تنصیبات کو نقصان، ترسیل معطل

فواد چوہدری نے کہا کہ آج اگر شہری سہولتیں نہیں ہیں، نظام تباہ ہے، تو اس کی ذمہ دار صوبائی حکومتیں ہیں جنہوں نے کارکردگی ہی نہیں دکھائی۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بارش کے بعد کی صورتحال نے ایک بار پھر مضبوط مقامی حکومتوں کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

خیال رہے کہ چار صوبوں میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے اور عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں جب کہ انفراسٹرکچر بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔؎

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری،شاہراہیں ڈوب گئیں

موسلادھار بارشوں نے کراچی کو وینس بنا دیا اور پانی سیلابی ریلے کی صورت میں سڑکوں پر بہتا رہا جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

شہرمیں اشیائے خورونوش سمیت پیٹرولیم  مصنوعات کی سپلائی چین بھی متاثر ہے۔  شہر کے متعدد  فیول اسٹیشن پر بجلی اور تیل کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی کے باڑوں سے دکانوں تک دودھ کی فراہمی  بھی متاثرہے۔

موسلادھاربارش نے شہرکا نظام درہم برہم کردیا ہے۔ بجلی کی بندش اورموبائل سروس متاثرہونےسےشہریوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: موسلا دھار بارش پھر شروع، گاڑیوں کے بجائے کشتیاں چلنے لگیں

گزشتہ روز موسلا دھار بارش کے باعث مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ لیاقت آباد 10 نمبر پر مال بردار ٹرک سڑک پر دھنس گیا اور حسن اسکوائر کے قریب بھی کوچ گڑھے میں دھنس جانے کی اطلاع ہے۔ نمائندہ ہم نیوز کے مطابق حسن اسکوائر جانے والی سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے۔


متعلقہ خبریں