کراچی: پانی بھر جانے کے باعث شہر کے انڈر پاسز بند


کراچی: شہر قائد میں ہونے والی مون سون کی طوفانی بارشوں کے باعث شہر کے تمام انڈر پاسز پانی سے بھر گئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

کراچی کے عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق کے پی ٹی ، ناظم آباد، لیاقت آباد، غریب آباد، سہراب گوٹھ، شاہراہ قائدین، بحریہ ٹاوَن اور کلفٹن انڈر پاسز بند کردیے ہیں۔

پانی بھر جانے کی وجہ سے ہوٹل مہران، گولیمار، ڈرگ روڈ، سب میرین، طارق روڈ، بحریہ ٹاوَن سپرہائی وے اور ہل پارک انڈرپاسز بند کردیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کل صوبے میں چھٹی کا اعلان کردیا

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پی اے ايف فيصل بيس پر سب سے زيادہ 223.5 ملی ميٹربارش ريکارڈ کی گئی ہے جب کہ سرجانی ٹاوَن میں 193.1 ملی ميٹر بارش ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے کیماڑی میں 167.5 ملی ميٹر، نارتھ کراچی ميں 166.6 ملي ميٹر، ناظم آباد ميں 159.1 ملی ميٹر اور پی اے ايف مسرور بيس میں 148.5 ملی ميٹر بارش ریکارڈ کی ہے۔

کراچی: آسمانی بجلی گرنے سے دیوار گر گئی، سات افراد جاں بحق ہو گئے

محکمہ موسمیات کے مطابق صدر ميں 136 ملی میٹر، لانڈھی ميں 121 ملی ميٹر، جناح ٹرمینل میں 104.2 ملی ميٹر،
سعدی ٹاؤن ميں 101.7 ملی ميٹر اور گلشن حدید میں 49 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی ہے۔


متعلقہ خبریں