انجینئر وزیراعلیٰ سندھ نے بارش کے آگے ہتھیار ڈال دیے

فائل فوٹو


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شدید بارش کے آگے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا ہے کہ اتنی تیز بارش میں کچھ نہیں ہوسکتا ہے۔

مون سون نے تباہی مچادی، بجلی کی بندش نے شہریوں کی تکالیف بڑھا دیں

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ جہاں پانی جانے کا خطرہ ہے وہاں سے آبادی کا انخلا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بارش نہیں رکے گی اس وقت تک پانی نہیں نکال سکتے ہیں۔

ملک کے ممتاز تعلیمی ادارے این ای ڈی یونیورسٹی کراچی سے سول انجینئرنگ میں گریجویشن کرنے والے انجینئر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نیوی، آرمی اور این ڈی ایم اے سے رابطے میں ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور باہر نہ نکلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم انجوائے کرنا اچھی بات ہے لیکن خطرناک بھی ہے۔

کراچی میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری،شاہراہیں ڈوب گئیں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ فیصل بیس پر 140 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب بارش رکے گی اسی وقت پانی نکال سکیں گے۔


متعلقہ خبریں