امریکی ناظم الامور پال جونز کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات

امریکی ناظم الامور پال جونز کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات

فوٹو: فائل


اسلام آباد: امریکی ناظم الامور پال جونز کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ الوداعی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں امریکی سفارتکار کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کا فروغ اور باہمی شراکت داری امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بروقت معاونت پر امریکی سفیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

امریکی ناظم الامور پال جونز نے افغان مفاہمتی عمل اور امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مثبت کردارکی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کے وفد کی وزیر خارجہ سے ملاقات، افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال

قبل ازیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطےمیں امن کے لیے کی گئی کاوشوں پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے مائیک پومپیو کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سےآگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی غیرقانونی اقدامات کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل میں کشمیر پر بحث نے متنازع حیثیت واضح کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے متعلق وزیر خارجہ کا او آئی سی ممبر ممالک کو خط

شاہ محمود قریشی نے مباحثے میں امریکا کی شرکت پر مائیک پومپیو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان مستقل سیاسی حل کیلئےمعاونت جاری رکھے گا۔


متعلقہ خبریں