کورونا: اندرون و بیرون ملک پروازوں کے لیے نئے ایس او پیز جاری

CAA

شدید دھند کے باعث منسوخ پروازوں کا دوبارہ شیڈول جاری


اسلام آباد: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے اندرون و بیرونِ ملک پروازوں کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے نرخوں میں اضافہ: سی اے اے کا ایئرپورٹس پر نائٹ آپریشن بند کرنے پہ غور

ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس او پیز کا اطلاق تمام چارٹرڈ پروازوں سمیت پرائیویٹ طیاروں پر یکساں ہو گا۔

نئے ایس او پیز 26 اگست 2020 سے 31 اکتوبر تک نافذ العمل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں تمام ایئر لائنز، ایئر کرافٹ آپریٹرز، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنٹس کو ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی تلقین کی گئی ہے۔

لاہور سمیت تمام ملکی آپریشنل ایئر پورٹس مینجرز نئی ایس اوپیز پرعمل درآمد کے ذمہ دار قرار دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں بین الاقوامی پروازوں کو بحال کر دیا

سی اے اے کے نوٹیفکیشن میں تمام ائیر پورٹس پر مسافروں کے لیے ہر قسم کے پروٹوکول پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے، مسافروں کو صرف روانگی لاوَنج کے سامنے ڈراپ کیا جا سکے گا۔

پرواز کی روانگی سے قبل طیاروں کو جراثیم کش اسپرے سے ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، فضائی میزبان پی پی ای کٹس، سرجیکل ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کریں گے۔

نئی ایس او پیز کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل مسافروں کی مکمل فہرست ایئر پورٹ منیجرز کو فراہم کرنا لازم ہو گا۔

طیارے میں داخلے سے قبل محکمہ صحت کے اہلکار مسافروں کا ٹیسٹ اور انٹرویو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈیوٹی پر مامور عملے کی تعداد کم کردی

بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کرانا متعلقہ ائیرلائن کی ذمہ داری ہوگی، طیاروں میں مسافروں کو سماجی فاصلے کے مطابق ایک سیٹ چھوڑ کر بٹھایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں