اسکول کھولنے سے متعلق  فیصلہ 7 ستمبر کے اجلاس میں ہوگا، سعید  غنی



اسلام آباد: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اسکول کھولنے سے متعلق فیصلہ سات ستمبر کے اجلاس میں ہوگا۔

ہم نیوز کے مارننگ شو صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ کے معاملات پر کمیٹی تشکیل دینا خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں علی زیدی نے مزید گندگی پھیلا دی، سعید غنی کا الزام

میزبان اویس منگل والا اور شفا یوسفزئی سے گفتگو کے دوران سعید غنی نے بتایا کہ کراچی میں مواصلاتی نظام کو بہتر کرنے کے لیے خطیر رقم نہیں۔

کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے متعلق انہوں نے کہا کہ کراچی میں پاک فوج کے اہلکار کام میں مصروف ہیں جب کہ نالوں  سے متعلق کام میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سرگرم عمل ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ کراچی  کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں زیادہ بارش ہوئی تھی، سرجانی ٹاؤن میں 186ملی میٹر بارش ہوئی۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ عدالت نے نالوں سے تجاوزات کو ہٹانے کا حکم دیا تھا، نالوں کے رہائشیوں کے پاس کوئی اور آپشن نہیں کیونکہ حکم عدالت کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے وہی پوچھا جو میں چاہتا تھا پوچھے، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ کراچی کے انڈرپاسز میں بارش کا پانی زیادہ جمع نہیں ہوا، سندھ میں وفاق کے منصوبوں پر کام میں تاخیر ہوتی ہے۔

دوسری جانب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دوسرے مہمان سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا ہے کہ حکومتی وزرا سے پوچھیں مولانا فضل الرحمان کو زیرو پوائنٹ سے مڑ کر جانے کی منت کس نے کی تھی؟

انہوں نے کہا کہ حکومت کے کئی وزرا نے منتیں کیں مولانا صاحب زئرو پوائنٹ سے بائیں مڑ جائیں دائیں نہ مڑیں۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ مولانا صاحب دائیں مڑ جاتے تو کوئی روکنے والا نہیں تھا کیوں کہ پی ٹی آئی سے10 گنا بڑا دھرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ روز ایک یا دو وزیر جاتے تھے اور مولانا فضل الرحمان کی منتیں کرتے تھے کہ جمہوریت خطرے میں پڑ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا شاہد خاقان عباسی کو فون، خیریت دریافت

متحدہ اپوزیشن کے مستقبل کے مطابق بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان نے ایک چھوٹا اتحاد بنایا ہے جو بڑے میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محرم کےبعد اے پی سی بلائی جا سکتی ہے اور امید ہے کہ مولانافضل الرحمان کا اتحاد اے پی سی میں شامل ہوگا۔


متعلقہ خبریں