حضرت محمدﷺ کے نام کیساتھ خاتم النبیین لکھنا لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری

حضرت محمدﷺ کے نام کیساتھ خاتم النبیین لکھنا لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حضرت محمدﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین ﷺ لکھنے کو لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: دستاویزات اور نصاب میں آپﷺ کےنام کیساتھ خاتم النبیین لکھنالازمی قرار

نوٹیفکیشن میں تحریر کیا گیا ہے کہ حضرت محمدﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین ﷺبولا اور لکھا جائے گا۔

چند روز قبل قومی اسمبلی میں آپﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیینﷺ لکھنے کی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کی گئی تھی جس کے بعد دستاویزات اور نصاب میں آپﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین ﷺ لکھنا لازمی ہو گیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت ہوا اور مذکورہ بالا قرارداد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حضور پاکﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبین لازمی لکھنے کی قرارداد پر عمل کرایا جائے، قومی اسمبلی

قبل ازیں قومی اسمبلی نے حضور پاک ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیینﷺ لازمی لکھنے کی قرارداد پر عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس ضمن میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مرکزی و صوبائی حکومتوں کو خط لکھنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوئی ہے اب اس پر عمل بھی کروائیں گے۔

یہ  بھی پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس: اپوزیشن اراکین کا بجٹ سیشن خوشگوار انداز میں چلانے پر زور

وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ خاتم النبیینﷺ لازمی لکھے جانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔


متعلقہ خبریں