میر حاصل بزنجو کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنما میرحاصل بزنجو کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے خضدار میں آج ادا کر دی گئی ہے۔

میرحاصل بزنجو کا انتقال گزشتہ روز ہوا تھا اور وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔ ان کےانتقال پر وزیراعظم عمران خان اور سیاسی قیادت اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اظہارِ افسوس کیا۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی مرحوم میر حاصل بزنجو کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا میر حاصل بزنجو جیسے لوگ اب سیاست سے رخصت ہو رہے ہیں۔ سینیٹر رضا ربانی، شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، مشاہد حسین سید اور مشاہد اللہ خان نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر حاصل بزنجو انتقال کرگئے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے تعزتی پیغام میں کہا کہ سینیٹر میرحاصل بزنجو پاکستان سےمحبت کرنےوالے جمہوریت پسند رہنما تھے۔حاصل بزنجوکی وفات پاکستان اورجمہوریت کےلیےبڑانقصان ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ میرحاصل بزنجو ایک زیرک سیاستدان اور پر خلوص شخصیت کے حامل تھے۔ میرحاصل بزنجوکےانتقال کی خبرسن کردل گرفتہ ہوں۔  میر حاصل بزنجو کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیےدعاگو ہوں۔ اللہ تعالیٰ لواحقین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے میرحاصل بزنجو کے انتقال پر افسوس کا اظہار  کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے میرحاصل بزنجوکی مغفرت اور لواحقین کے لیےصبرجمیل کی دعا کی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے میرحاصل بزنجو کی وفات پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اپنے والد کی طرح حاصل بزنجو بھی مظلوم قومیتوں کے حقوق کےعلمبردارتھے۔ میرحاصل بزنجو پارلیمنٹ میں جمہوریت کی توانا آواز تھے۔


متعلقہ خبریں