حکومت ایف بی آر کو بدعنوان عناصر سے پاک کرے گی، وزیراعظم

حکومت کا اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت دینے کا فیصلہ

فائل/فوٹو


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے موجودہ حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بدعنوان عناصر سے پاک کرے گی۔

ایف بی آر میں جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کہ ملک میں ٹیکس کلچرکافروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ ٹیکس دہندگان کیلئے آسانیاں پیداکرنااولین ترجیح ہے۔ کاروباری برادری کے تحفظات کو دور کرنا اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کیلئے ٹیکس فارم کو آسان بنایاجائے۔ اہداف کے تعین کےساتھ ان کے حصول کےلیے ٹائم لائنز مقررکی جائیں۔ ٹائم لائنزمقررہونےپرپیشرفت کی رپورٹ باقاعدگی سےپیش کی جائے۔ سرحدوں پرواقع تمام کراسنگ پوائنٹس کی موثر نگرانی کیلئے انتظامات کیےجائیں۔

وزیراعظم عمران خان کو ایف بی آرمیں جاری اصلاحات پرپیشرفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین ایف بی آر  نے اجلاس کو بتایا کہ اصلاحات کا مقصد ادارے میں شفافیت کو یقینی بناناہے۔ اصلاحات کا مقصد ٹیکس کے نظام کوآسان بنانا اور آٹومیشن متعارف کراناہے۔ ٹیکس بیس میں اضافہ کرنا اور ہر ممکن سہولت کو یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر: آن لائن ادائیگی کے لیے مرکزی نظام قائم

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ معیشت بہتر کرنے کے لیے نوجوانوں کو اسٹیک ہولڈر بنانا ہو گا۔

گزشتہ روز  معاون خصوصی عثمان ڈار اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ملاقات کی تھی اور وزیر اعظم کو کامیاب جوان پروگرام کے تازہ ترین اعداد و شمار پر بریفنگ دی تھی۔

بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا تھا کہ چند دنوں میں 30 ہزار سے زائد نوجوانوں نے رقم کے حصول کے لیے درخواستیں دیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ رقم کی تقسیم کا عمل مزید تیز اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے کیونکہ کورونا کے ملکی معیشت پر منفی اثرات ختم کرنے کے لیے پروگرام بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ معیشت اوپر اٹھانے کے لیے نوجوانوں کو اسٹیک ہولڈر بنانا ہو گا اور نوجوانوں کو ہر وہ سہولت دیں گے جس سے وہ روزگار کے مواقع حاصل کریں۔

پروگرام کے حوالے سے مزید ہدایات دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پروگرام کے دوران رقم کی تقسیم کے عمل پر مکمل نظر رکھیں جبکہ شفافیت اور میرٹ کی کسی سطح پر بھی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

وزیر اعظم نے پروگرام میں اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔

وزیراعظم نے پروگرام میں پیش رفت پر ماہانہ بریفنگ لینے کا بھی فیصلہ کیا تھا اور معاون خصوصی عثمان ڈار کو ہر ماہ بعد جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔


متعلقہ خبریں