جڑواں شہر سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارش، 34 فیڈرز ٹرپ کر گئے


اسلام آباد: اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں تیز بارش کے بعد آئیسکو ریجن میں 34 ٹرپ کرگئے، جس کے بعد کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

ترجمان  اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق آئیسکو ریجن کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے بعد بجلی فراہم کرنے والے 34 فیڈرز پر فالٹ آیا اور ٹرپ کرگئے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اٹک، واہ کینٹ، ٹیکسلا، حسن ابدال، اڈیالہ ، اسلام آباد، راولپنڈی شامل ہیں۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق  آپریشن ا سٹاف موسم بہتر ہوتے ہی متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام شروع کر دے گا۔

ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ شکایات کے اندراج کیلئے ہیلپ لائن نمبر 118 پر کال کریں۔

محکمہ موسمیات نے آج صبح خیبرپختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔  کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا اور ہوا کی رفتار12کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

پنجاب کی تحصیل پھالیہ میں آج صبح بارش ہوئی تھی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے تھے۔

محکمہ موسمیا نے مری اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش۔ مری، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں، گلیات، نتھیاگلی اور ایوبیہ میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کے اضلاع  دیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، بونیر، پشاور، کوہاٹ، بنوں، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیر ستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں