اسلام آباد: زرداری ہاؤس میں پی پی کا مشاورتی اجلاس طلب

لوگوں کو پہلے امیر کرو پھر ٹیکس لگاؤ، میثاق معیشت کیا جائے، زرداری

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔ ہم نیوز کو یہ بات ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔

نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی، مریم نواز کی پیشی منسوخ

ہم نیوز کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کراچی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وہ توشہ خانہ کیس میں کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیے جانے والے پی پی کے مشاورتی اجلاس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو بھی شرکت کریں گی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ مشاورتی اجلاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ قانونی ٹیم اورپی پی کے سینئر رہنماؤں کو زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز، آصف زرداری سمیت 13 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ جاری

ذرائع کے مشاورتی اجلاس میں آصف علی زرداری کی کل ہونے والی پیشی پر صلاح و مشورہ کیا جائے گا اور پیشی سے متعلق دیگر متعلقہ امور بھی زیر غور آئیں گے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچنے والی قانونی ٹیم آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو متعلقہ امور پر بریفنگ دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر پاکستان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پارٹی رہنماؤں و کارکنان کی عدالت پہنچنے کے امور پر بھی غور و خوص کیا جائے گا۔

آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا، نیب کا الزام

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز گزشتہ دنوں جب عدالت میں پیشی کے لیے آئی تھیں تو وہاں بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں