لاہور: 70 فیصد علاقوں کے سیوریج میں کورونا وائرس کی تصدیق

سندھ: کورونا کے مزید 952 کیسز رپورٹ

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے 70 فیصد علاقوں کے سیوریج میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

پنجاب میں کورونا کیسز دوبارہ بڑھنے کا خدشہ

ہم نیوز نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے ترجمان ڈاکٹر طاہر یعقوب کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈسپوزل پمپس سے لیے جانے والے سیمپلزمیں 70 سے 80 فیصد تک وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔

ترجمان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کا کہنا ہے کہ لاہورمیں 108 ڈسپوزل پمپس سے یہ سیمپل لیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر طاہر یعقوب کا کہنا ہے کہ سیوریج سے سیمپل لینے کا فیصلہ اسمارٹ لاک ڈاوَن کے لیے کیا گیا تھا۔

پاکستان میں کورونا کے مزید 747 کیسز رپورٹ

ہم نیوز نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے ریجنل پولیس آفیسرز اور کمشنرز کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پرعملدرآمد نہ کرنے کے باعث کورونا کیسز دوبارہ بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے بھیجے جانے والے مراسلے میں وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث کورونا وبا کی دوسری لہر کا خطرہ ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس 188 نئے کیسز رپورٹ

مراسلے میں لکھا گیا تھا کہ تمام پبلک مقامات پر چہرہ ڈھانپے رکھنے کا حکم بدستور موجود ہے۔ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ کورونا وبا کی دوسری لہر سے بچاوَ کے لیے ضروری ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں