ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: چوتھے دن کا کھیل بھی بارش کی نذر ہو گیا

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: چوتھے دن کا کھیل بارش کی نذر ہو گیا

ساؤتھمپٹن: انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلنے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہو گیا ہے۔ 

پاکستان کی پہلی اننگز کے اسکور 236 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ نے جب بلے بازی کا آغاز کیا تو پہلے اوور کی چوتھی ہی گیند پر روری برنز شاہین شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اس وقت ڈوم سیبلی اور ذیک کراولی کریز پر موجود ہیں جب کہ انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر سات رنز اسکور کر لیے ہیں۔

چوتھے روز کے آغاز پر محمد رضوان نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے بلے بازی شروع کی تاہم وہ پانچ اوورز بعد ہی 72 کے انفرادی اسکور پر پولین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے براڈ نے چار جب کہ اینڈرسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

گزشتہ روز مسلسل بارش کے باعث تیسرے روزکا کھیل شروع نہیں ہوسکا، امپائرزاورمیچ ریفریزنے 2 بارگراؤنڈ کا معائنہ کیا تاہم بارش اور گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث میچ اگلے روز تک کے لیے موخر کر دیا گیا۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان نے 126 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز کا آغاز کیا تھا۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ 158 رنز پر گری جب بابراعظم اسٹورٹ براڈ کی گیند پر وکٹ کیپر بٹلر کو کیچ دے بیٹھے۔ ان کے بعد آنے والے بلے باز یاسر شاہ اور شاہین شاہ بھی جلد ہی پولین لوٹ گئے۔

خیال رہے کہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان کی بیٹنگ لائن انگلینڈ کی تجربہ کار باولنگ لائن کے آگے لڑکھڑا گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے گیارہ سال کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک کرنے والے فواد عالم صفر پر آؤٹ ہو گئے۔

دوسرا ٹیسٹ: فواد عالم گیارہ سال بعد دوبارہ ٹیم میں شامل

پاکستان کی پہلی وکٹ چھ کے مجموعی اسکور پر اس وقت گری جب پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے شان مسعود صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی اور عابد علی نے 72 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ عابد علی نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے لیکن ان کے بعد کوئی دوسرا بلے باز وکٹ پہ ٹھہر نہیں سکا۔

پاکستان کی جانب سے عابد علی نے 60، اظہر علی نے 20 اور شان مسعود نے ایک رنز بنایا۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے دو جب کہ اسٹیورٹ براڈ، سیم کرن اور کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

مانچسٹر ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ مانچسٹر میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی تین وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔


متعلقہ خبریں