کراچی: صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ کا 1290 واں عرس شروع

سندھ: کل سے تمام مزارات و درگاہیں کھولنے کا اعلان

کراچی: ممتاز صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ کا 1290 واں عرس شروع ہو گیا ہے۔ عرس کی تقاریب آئندہ تین دن تک جاری رہیں گی۔

حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات سادگی سے ادا کر دی گئیں

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر اوقاف سہیل انور سیال نے مزار پر چادر چڑھا کر سالانہ عرس کی تقاریب کا آغاز کیا۔ سالانہ عرس کی تقاریب 12 اگست تک جاری رہیں گی۔

حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس کی تقاریب کے آغاز پر مزار کو غسل دیا گیا جس میں ممتاز شخصیات سمیت ان کے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عظیم صوفی بزرگ اور شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 276واں عرس

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے اس مرتبہ سالانہ عرس کی تقاریب احتیاطی تدابیر کے ساتھ منعقد کی جارہی ہیں۔

حکومت اورمزارانتظامیہ کے مطابق زائرین کو ایس او پیز کے ساتھ عرس کی سالانہ تقاریب میں شرکت کی اجازت ہو گی۔

حضرت شاہ شمس تبریزی کے 767ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

ہم نیوز کے مطابق کراچی سمیت مختلف شہروں اور علاقوں سے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عقیدت مندوں کی بہت بڑی تعداد مزار پہ حاضری دینے اور سالانہ عرس کی تقاریب میں شریک ہونے کے لیے پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں