سیاحت کو ایس او پیز کے ساتھ کھول دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

سیاحت کو ایس او پیز کے ساتھ کھول دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت بلتستان: نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل نے کہا ہے کہ سیاحت کو ایس او پیز کے ساتھ کھول دیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا: سیاحتی، تاریخی اور ثقافتی شعبے کھولنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے لیے آنے والے سیاحوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

نگراں وزیراعلیٰ میر افضل نے زور دے کر کہا کہ محرم الحرام میں بھی ایس او پیز کا لازمی خیال رکھا جائے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے بھی محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عائد پابندیاں ختم

وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت منعقدہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں محرم الحرام کے دوران لوگوں کی صحت کومحفوظ بنانے کے اقدامات پربریفنگ بھی دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اسدعمر کا اجلاس میں کہنا تھا کہ سیاحت سمیت مختلف شعبے کھول دیئے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود ٹریس ٹریک اینڈ ٹیسٹ پالیسی پر عمل درآمد ضرور ی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں وبا دوبارہ پھیل سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا: سیاحت کھولنے کیلئے ایس او پیز منظور

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اسد عمر نے وفاق اور صوبوں کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف مؤثر اقدامات کے ذریعے عوام کا تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں