لوڈ شیڈنگ شہریوں کے ساتھ نا انصافی ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کی علیم خان سے ملاقات ختم: عمران اسماعیل سفارشات لیکر روانہ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ شہریوں کے ساتھ نا انصافی ہے اور اسے ختم ہونا چاہیے۔

کے الیکٹرک:پی ٹی آئی نے وزیراعظم سے وزیر بھیجنے کا مطالبہ کردیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی، پاکستان تحریک انصاف و ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے شرکت کی۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں معاون خصوصی شہزاد قاسم اور کے الیکٹرک کے سی ای او بھی شریک ہوئے۔

کراچی میں عید الاضحیٰ پر بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اراکین سندھ اسمبلی نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پر سخت اظہار برہمی کیا۔

ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ اوور بلنگ کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں۔

کے الیکٹرک کے سی ای او کی موجودگی میں اراکین اسمبلی نے مؤقف اپنایا کہ کراچی میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ پورا نہیں کیا: گورنر

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس موقع پر واضح طور پہ کہا کہ شہریوں کو بجلی کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ شہریوں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے لہذا اسے ختم ہونا چاہیے۔

شہر قائد میں عرصے سے کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس نے شہریوں کی زندگی کو اجیرن کرکے رکھ دیا ہے۔

کراچی میں آٹھ سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسی حوالے سے گزشتہ دنوں کے الیکٹرک کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا گیا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان سے باقاعدہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ متعلقہ وفاقی وزیر کو کراچی بھیجیں اور انہیں پابند کریں کہ جب تک کے الیکٹرک کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک وہ واپس اسلام آباد نہ جائیں۔


متعلقہ خبریں