بھارت میں 11 پاکستانی ہندو پراسرار طور پر ہلاک


نئی دہلی: بھارت میں 11 پاکستانی ہندو پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے جانے والے ہندو راجستھان کے ضلع جودھپور میں رہائش پذیر تھے، خاندان کا صرف ایک فرد ہی زندہ بچا۔

بھارتی پولیس کا کہنا تھا کہ بظاہر لگتا ہے کہ تمام افراد نے خودکشی کی، گھر میں بو تھی جس سے لگتا ہے کہ مرنے والوں نے کوئی کیمیکل پیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کسی بھی مرنے والے کے جسم پر کو ئی زخم نہیں پایا گیا، مرنےو الوں کا تعلق بھیل برادری سے تھا۔


متعلقہ خبریں