کراچی: حب ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ


کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 6 فٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

ایم ڈی واٹربورڈ کے مطابق حب ڈیم میں مزید پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس سے ضلع وسطی اورغربی کےعلاقوں کو پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

خیال رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں مون سون کے چوتھے اسپل کی بارش شروع ہوگئی ہے۔ کئی علاقوں میں برسانی نالے بھر گئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

کمشنر کراچی کا سڑکوں، گلیوں سے تمام بل بورڈز، سائن بورڈز ہٹانے کا حکم

ہم نیوز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور محکمہ موسمیات نے رات تک تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ گلیوں اور سڑکوں پر بھی پانی کھڑا ہوگیا، جس کی وجہ سے شہریوں کا شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بارش کے بعد اورنگی ٹاؤن 10 نمبر میں پل والی گلی میں نالہ اوور فلو ہوگیا اور گٹر کا گندا پانی سڑکوں پر آگیا۔ متعلقہ حکام ہیوی مشینری کے ذریعے کام میں مصروف ہیں۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ،ائیرپورٹ، شاہ فیصل کالونی، ملیر، اسٹارگیٹ، سرجانی ٹاون، نارتھ ناظم آباد اور گلشن معمار میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں