لاہور کو بچانے کیلئے نیا شہر بنانا ضروری ہے، وزیراعظم عمران خان



لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور کو بچانے کے لیے نیا شہر بنانا ضروری ہے۔

لاہور میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولمپنٹ پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یہ منصوبہ نہ بنا تو لاہور کا حال کراچی جیسا ہو گا۔ لاہور کی آبادی میں اضافہ ہورہا ہے اور آبادی پھیلتی جارہی ہے یہاں کا پانی 800 فٹ نیچے چلا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راوی دریا سکڑ کر اب ایک سیوریج کا نالہ بن چکا ہے، چاہتے کہ پاکستان میں جو پیسہ پڑا ہوا ہے وہ اس پراجیکٹ میں استعمال ہو، اکتیس دسمبر تک ہمارے پاس ٹائم ہے کہ پیسے کو اس پراجیکٹ میں لے آئیں۔

اپوزیشن کو این آر او کا مجمع قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این آر او کا مجمع ہر جگہ اکٹھا ہو جاتا تھا جو کہتا تھا کہ این آر او دو گے تو ایف اے ٹی ایف بل پر حمایت کریں گے اور کشمیر پر ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن اور میٹرو سے ترقی نہیں ہوتی الٹا سبسڈی دینا پڑتی ہے۔ وزیراعظم  نے کہا کہ اب مشکل وقت سے نکل آئے ہیں ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔


متعلقہ خبریں