مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکا کا اظہار تشویش


اسلام آباد: امریکی حکام نے مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ایک رپورٹ میں مقبوضہ کشمیرمیں بلاوجہ ہونے والی گرفتاریوں اور گرفتار افراد کو عدالتوں میں پیش نہ کرنے پرتشویش ظاہر کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجی نے ایک کشمیری نوجوان کو جیپ کے ساتھ باندھ کر احتجاجی مظاہرین کے سامنے ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

محکمہ خارجہ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال کیا جس سے88 افراد کی بینائی متاثرہوئی۔

امریکی رپورٹ میں بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات اور اس سے ہونے والے نقصانات میں 40 فیصد کمی آئی۔

کچھ عرصہ قبل مقبوضہ کشمیرمیں کمسن آصفہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے واقعہ نے بھارت سمیت پوری دنیا کو جھنجوڑ کررکھ دیا تھا۔


متعلقہ خبریں