چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے مستقل حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بٹھانےکی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی جاکرصورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔ کراچی میں بارش کےباعث ہونےوالےنقصانات پرافسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ 7 سے 9 اگست تک کراچی میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں24 سے 26 اگست تک بارش کاسسٹم رہے گا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کراچی میں روزانہ 20 ہزارٹن سالڈویسٹ پیداہورہاہے۔ کراچی میں گزشتہ بارش ایک گھنٹےمیں 83ملی میٹرہوئی۔ کراچی میں ندی نالوں کےاطراف بہت تجاوزات ہیں۔ کراچی میں سیوریج نظام درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام اداروں نے ملکرلوگوں کوریلیف دیناہے۔ وزیراعلیٰ کےساتھ میٹنگزہوئیں،اتفاق رائےسے حکمت عملی بنارہےہیں۔
مزید پڑھیں: ہر مون سون میں کراچی کا ڈوبنا افسوسناک ہے، گورنر سندھ
اس سے قبل وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ مکمل کچرا اٹھانےمیں ناکام رہا۔ کوشش ہے آج رات تک شہر قائد سے تمام آلائشیں اٹھا لی جائیں۔
میئر کراچی وسیم اختر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ رات گئے آلائشیں اٹھانے کا کام جاری رہا۔ میئر کراچی نے تجویز دی تھی پہلے سے موجود کچرا اٹھایاجائے چند مقامات سے آلائشیں نہ اٹھائی جاسکیں۔
وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ چند مقامات پر مشینری کی کمی کی شکایات آئی ہیں۔ ضلع ایسٹ اور ساوَتھ میں صورتحال بہتر ہے۔ ۔ زیادہ تر شکایات ضلع ویسٹ سے آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میئر کراچی اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے بروقت میٹنگز کیں۔ کچرا اٹھانے کا آپریشن چند گھنٹے میں ختم ہوجانا چاہیے تھا۔ اداروں میں جوخامیاں ہیں اس کودورکرنےکی ضرورت ہے۔ ادارے بند نہیں ہوتے بلہ ادارے ٹھیک ہوتے ہیں۔