پاکپتن: ڈسٹرکٹ اسپتال پاکپتن کی ایمرجنسی میں آگ لگ گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔
کراچی میں آتشزدگی:50سے زائد باڑے جل گئے، درجنوں جانور جھلس کر ہلاک
ہم نیوز کے مطابق اس وقت اسپتال کی ایمرجنسی میں 60 مریض پھنسے ہوئے ہیں جب کہ قیمتی آلات جل کر خاکستر ہوچکے ہیں۔
ریسکیو کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکپتن کے ڈسٹرکٹ اسپتال کا آئی سی یو وارڈ مکمل طور پر جل چکا ہے۔
لاہور: چلڈرن اسپتال میں آتشزدگی
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔