کراچی کی صفائی: وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ٹاسک دیدیا

پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ: آل ویدر اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ

فوٹو: فائل


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی کی صفائی کا ٹاسک دے دیا ہے۔

کراچی ڈوب چکا،وزیراعظم ریسکیو کیلیے فوج بھیجیں: پی ٹی آئی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کو فوری طور پر کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چیئرمین این ڈی ایم اے کو بارشوں کے بعد شہر قائد کی صٖفائی کا ٹاسک دے دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم  نے ہدایت کی ہے کہ این ڈی ایم اے کراچی میں صفائی کا عمل شروع کرے۔

کراچی: پانی جمع ہونے کی کچھ فوٹیجز پرانی ہیں، وزیر بلدیات

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما اور رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے دو دن قبل پی پی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے کہا تھا کہ وہ کراچی میں ہونے والے تیز بارش کا فوری طور پر نوٹس لیں۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان خان نے وزیراعظم عمران خان سے کہا تھا کہ وہ کراچی میں ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج کو ہدایات دیں۔

پی ٹی آئی کراچی کے رہنما نے پاک فوج سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ کراچی کے شہریوں کو بچانے کے لیے آگے آئے۔

بارش کے بعد کراچی ڈوب گیا، کرنٹ  لگنے سے مزید دو افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر بلدیات صرف دو دن میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین نے دو دن قبل الزام عائد کیا تھا کہ پانی جمع ہونے سے متعلق کچھ فوٹیجز پرانی دکھائی جارہی ہیں۔

کراچی میں مسلسل تیسرے روز بھی بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں

سید ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ نشیبی علاقوں کوکلیئرکرنے کے لیے تمام اداروں نےمل کر کام کیا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ پی پی نے کراچی کے لیے بہت کام کیا ہے۔


متعلقہ خبریں