وزیراعظم کا9 اگست کو ٹائیگرفورس ڈے منانے اور شجر کاری مہم کا اعلان



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان کیا ہے اور اس دن پورے ملک میں شجر کاری کی جائے گی۔

وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 اگست کو ہونے والی شجر کاری مہم کو ٹائیگرفورس لیڈ کرے گی اور تمام رکن صوبائی و قومی اسمبلی اس میں شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 اگست کو شجرکاری مہم میں خود بھی شرکت کروں گا۔ ہم ایک دن میں ریکارڈ درخت لگائیں گے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی حدت سے متاثرہ ممالک میں پاکستان کا دسواں نمبر ہے اور ہم زیادہ سے زیادہ درخت اگا کر ہی اپنے ملک کے مستقبل کے خطرات سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بھی ملاقات کی اور ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔

عمران خان نے عالمی سطح پر ٹائیگر فورس کی پذیرائی پر اظہار مسرت کیا اور نوجوانوں کی رجسٹریشن ایک بار پھر کھولنے کا عندیہ بھی دیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کی ٹیمیں بنا کر کپتان اور وائس کپتان بھی نامزد کیے جائیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم نے ٹائیگر فورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹائیگر فورس کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں