حکومت نیب کے ذریعے ق لیگ کو ڈرا رہی ہے، احسن اقبال

حکومت نے ڈھائی سال میں پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا، احسن اقبال

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نیب کے ذریعے ق لیگ کو ڈرا رہی ہے، ق لیگ کو ملک بچانے کے لیےسوچنا پڑے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کےلیے ایک عذاب بن چکی ہے، لوگ بے روزگاری کی وجہ سے خود کشیوں پرمجبور ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی تمام اپوزیشن پارٹیوں میں اتفاق رائے ہے، پاکستان کو بچانےکے لیے نیاراستہ تلاش کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بےروزگاری سے لوگ اس وقت عاجز آچکے ہیں، بجلی اور گیس کے بل ناقابل برداشت ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غلط اقدامات اٹھانےسے ہرتدبیر الٹی ہو رہی ہے،اس حکومت کو معیشت چلانےکی الف،ب کا نہیں پتہ، سرمایہ کار ملک سے باہر بھاگ رہے ہیں۔

عید کے بعد اپوزیشن حکومت سے نجات کی حکمت عملی اپنائے گی، احسن اقبال

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آزاد اور منصفانہ الیکشن ہو تاکہ حقیقی نمائندے سامنے آ سکیں۔


متعلقہ خبریں