اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدروولکن بوزکر نے دورہ پاکستان ملتوی کر دیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں نے دورہ پاکستان ملتوی کر دیا ہے جو کہ26 سے27 جولائی کو شیڈول تھا۔ دورہ پاکستان کی دعوت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دی تھی
وولکن بوزکر نے لکھا کہ دورہ پاکستان فلائیٹس میں ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے ملتوی کیا۔
1) We had to postpone my visit to Pakistan, originally scheduled for 26-27 July, upon invitation by HE Shah Mahmood Qureshi, Minister of Foreign Affairs of Pakistan @SMQureshiPTI , due to some technical flight problems. 🇺🇳🇹🇷🇵🇰
— Volkan BOZKIR (@volkan_bozkir) July 26, 2020
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں مستقبل قریب میں پاکستان کے دورے کی امید کر رہا ہوں اور پاکستانی حکام کے ساتھ نتیجہ خیز تبادلے کا منتظر ہوں۔
2) I am hoping to visit Pakistan in the near future and looking forward to a fruitful exchange with the Pakistani authorities, regarding the issues & priorities on the United Nations 75th General Assembly agenda. 🇺🇳🇹🇷🇵🇰
— Volkan BOZKIR (@volkan_bozkir) July 26, 2020
پاکستان کے وزیرخارجہ خارجہ شاہ محمودقریشی نے ٹوئٹ کیا کہ میں آپ کے تعمیری اور نتیجہ خیز دورہ پاکستان پر خیرمقدم کرنے کا منتظر ہوں، امید ہے نومنتخب صدرجنرل اسمبلی جلد دورہ پاکستان پر آئیں گے۔ وولکن بوزکرکا دورہ انتہائی تعمیری اور نتیجہ خیزہوگا۔
ترکی کے ڈپلومیٹ وولکن بوزکر کو اقوام متحدہ کے 75 ویں اجلاس کے لئے صدر منتخب کیا گیا ہے۔جنرل اسمبلی کا 75 واں اجلاس 15 ستمبر سے شروع ہوگا اور اس عہدے کے لئے مسٹر وولکن واحد امیدوار تھے۔
ولکن بوزکر کو اقوام متحدہ کے 178 ممبر ممالک نے جون2020 میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے منتخب کیا تھا اور اس عہدے کی مدت ایک سال ہوتی ہے۔
ترکی سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ بوزکرنے 1989سے 1992کے درمیان نیو یارک میں ترکی کے قونصل جنرل اور 2005 سے 2009 تک ترکی کی طرف سے یورپی یونین کے مستقل نمائندے کے علاوہ ترکی کے یورپی یونین کے امور کے وزیر اور یورپ میں ترکی سے الحاق کے لئے اہم مذاکرات کار کے طور پر خدمات بھی انجام دی ہیں۔