لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جلد بلدیاتی الیکشن کرانا چاہتی ہے۔
عثمان بزدار نے لوکل گورنمنٹ کے زیرتکمیل منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کا مل کر پنجاب کے عوام کی خدمت کے عزم کا اعادہ
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نکاسی آب اور سولنگ کی 6 ہزار سے زائد اسکیمیں 17 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب بھر میں لوکل گورنمنٹ اسکیموں کو شفافیت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ کے مضبوط نظام سے عوام کے مسائل نچلی سطح پرحل ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے ذریعے عوام کونچلی سطح پر حقیقی نمائندگی میسر ہو گی،
بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے مثالی سسٹم لائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عیدالاضحیٰ پر سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم
چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری میں نئے تھانہ اور نئے سب ڈویژن کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت مری میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل مری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراور پولیس ایس پی تعینات ہوں گے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ مری میں 22 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی واٹر اسکیم بنائی جائے گی۔ مری میں نئی واٹراسکیم کے ذریعے روزانہ 6لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جاسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام
عثمان بزدار نے کہا کہ 17 کلومیٹرطویل مری مظفرآباد روڈ 2کروڑ 42لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔ مری میں گزارا فاریسٹ کے تحت ساڑھے تین لاکھ پھلدار درخت لگائےجائیں گے۔