اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کمزور ہو چکی ہے اس پر جب تنقید کی جائے وہ بوکھلا جاتی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں اغوا ہونے والے صحافی مطیع اللہ جان کے گھر پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت پر جب بھی تنقید ہوتی ہے تو وہ بوکھلا جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں میڈیا کی آزادی کی بات کی ہے اور اس کے آئندہ بھی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ میڈیا ملازمین کو ہم کسی حالت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو این آر دو دے رہی ہے۔ آرڈیننس پہلے کیوں قومی اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا۔ عمران خان نے کہا تھا کہ کسی کو این آر او نہیں دوں گا لیکن احسان اللہ احسان، مالم جبہ اراضی، بلین ٹری سونامی اور بی آر ٹی منصوبے پر این آر او دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں بلاول ایوان میں تقریر کے بعد سب کو لیکر فرار ہوگئے، مراد سعید
بلاول کا کہنا تھا کہ جو پائلٹ پاکستان پر حملہ کرنے آیا اس کو چائے پلا کر واپس چھوڑ دیا گیا۔ وزیراعظم نے دہشت گردوں کی کبھی مخالفت نہیں کی۔ جن دہشت گردوں نے ہمارے بچوں کو شہید کیا ان پربات تک نہیں کی۔