پاکستان: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ


اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پانچ اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی خاطر خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پانچ اگست کو مودی نے کشمیر کی آزادی کا راستہ کھولا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی رولنگ پر سینیٹ سیکریٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کے روا رکھے جانے والے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائی جائے گی۔

یوم الحاق پاکستان:کشمیریوں کو ان کا حق دلانےکیلئےلڑتے رہیں گے، وزیراعظم

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور صدر مملکت کو فوری طور پر سمری ارسال کرے۔

ذرائع کے مطابق پانچ اگست کو ہونے والے خصوصی اجلاس میں کشمیر کے ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزارت پارلیمانی امور سے مظفرآباد میں اجلاس بلانے کے حوالے سے بھی رائے مانگ لی ہے۔

کشمیری عوام نے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

چیئرمین سینیٹ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اجلاس مظفر آباد میں منعقد ہو۔


متعلقہ خبریں