تعمیرات: غیر ضروری رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کے خلاف ایکشن

اپوزیشن کے بیانیے کے خلاف وزیراعظم کا خود میدان میں اترنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پر پوچھ گوچھ نہیں ہوگی،وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت اپنی زیرصدارت منعقدہ قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے دی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں تعمیراتی شعبے کے لیے مراعاتی پیکج کی مثال نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی پیکج کا بنیادی مقصد معاشی عمل کو تیزکرنا ہے۔

صدارتی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیکج کا مقصد تعمیراتی شعبے سے منسلک صنعتوں کا فروغ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کا مقصد کم آمدن والوں کے لیے گھرکا خواب ممکن بنانا بھی ہے۔

حکومت نے تعمیراتی شعبے میں ملکی تاریخ کا بہترین پیکج دیا، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اس ضمن میں نظام کوآسان بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے واضح طور پر ہدایت دی کہ غیرضروری رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیرات کے شعبےمیں آئی ٹی کو بروئے کارلایا جائے۔

انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہدایت دی کہ بینکوں کواس ضمن میں کسی قسم کی دقت کاسامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیراعظم: تعمیراتی شعبہ،13رکنی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں کوسبسڈی دینے کاعمل آسان بنانے کے لیے حتمی شکل دی جائے۔


متعلقہ خبریں