ای سی سی اجلاس: نیاپاکستان ہاوَسنگ اتھارٹی کیلئے مارک اپ سبسڈی کی منظوری


مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نیا پاکستان ہاوَسنگ اتھارٹی کیلئےمارک اپ سبسڈی کی منظوری دے دی گئی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق نیاپاکستان ہاوَسنگ کے تحت بینک فنانسنگ پرمارک اپ سبسڈی 10 سال کیلئے ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق پانچ مرلہ کے گھرکیلئے پہلے پانچ سال مارک اپ 5 فیصد اور اگلے پانچ سال کیلئے 7 فیصدہوگا۔ 3 سے 5مرلہ گھرکی قیمت35لاکھ تک ہوگی اس پرسبسڈی دی جائے گی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق دس مرلہ گھر پرسبسڈی 60 لاکھ کی قیمت تک ہوگی۔ سستے گھروں کیلئے 10 سال کیلئے 33 ارب روپےرکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ای سی سی اجلاس:گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کی منظوری

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں پاک فوج کو رواں سال پاسکو سے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔ یہ گندم ادائیگی پر پاسکو سے فوج کو فراہم کی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے سال2020 کیلئے تمباکو کی کم ازکم قیمت کی منظوری دے دی۔ قیمت کی منظوری پرائس اینڈ گریڈرویژن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر اور سرکاری محکموں کیلئے نئے سسٹم کی منظوری دے دی۔ اس منصوبے کیلئے 4.18کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔

اعلامیہ کے اجلاس میں مطابق بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کیلئےمنرل ایکسپلوریشن کمپنی کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔منصوبے کیلئے پی ایم ڈی سی کے ذریعے 32 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں