کابینہ اجلاس: پی ٹی وی کی فیس میں اضافے کا معاملہ موخر


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) کی فیس میں اضافے کا معاملہ موخرکر دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر فیصل واوڈا، مراد سعید اور فواد چوہدری نے پی ٹی وی کی فیس میں اضافے پر اعتراض کیا۔

وزرا نے مؤقف اپنایا کہ اس فیصلے سے قبل عوام کو بتایا جائے کہ سرکاری ٹی وی پر 14 ارب کا خسارہ ہے، عوام کو اعتماد میں لئے جانے تک فیصلے پر عملدرآمد روک دیا جائے۔

اس موقع پر بعض وزراء نے اجلاس میں معاشی اور میڈیا ٹیم سے سخت سوالات بھی کیئے۔

فیصل واوڈا نے سوال کیا کہ حکومت کی میڈیا ٹیم بیانیہ بہتر انداز میں کیوں پیش نہیں کر پا رہی؟ تعمیراتی انڈسٹری میں حکومت نے شاندار کامیابی حاصل کی لیکن عوامی سطح پر ذکر تک نہیں۔

فیصلے کابینہ میں نہیں ہوتے، زلفی بخاری

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مشکل حالات کے باوجود مسلسل کوششوں سے معیشت کو ٹرن آراؤنڈ کیا، معاشی ٹیم کیوں حکومت کے بیانیہ کو تقویت نہیں دے پا رہی؟

فیصل واوڈا نے کہا کہ یا تو بتا دیں کہ کابینہ میں ہمارے ساتھ غلط بیانی کی جا رہی ہے اور اپوزیشن ٹھیک کہ رہی ہے، دیا میر بھاشا ڈیم پر تعمیر کا آغاز بھی غیر معمولی کامیابی تھی۔

وزیراعظم عمران نے خان فیصل واوڈا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ درست کہ رہے ہیں،  آپ کی وزارت نے مثالی اقدامات اٹھائے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی فیصل واوڈا کی وزارت کے اقدامات کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیم کے معاملے پر دہائیوں بعد کام کا آغاز بڑی کامیابی ہے۔

کابینہ اجلاس میں موجود وفاقی وزرا نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ نان ایشوز کو ایشوز بنانے سے حکومتی بیانیہ کمزور ہوتا ہے، معاونین اور مشیروں کے اثاثوں کا معاملہ بھی غیر ضروری طور پر ایشوء بن گیا ہے۔


متعلقہ خبریں