کراچی: کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 11 ہزار250 روپے کا ہو گیا ہے جب کہ دس گرام سونا 1371 روپے اضافے سے 95 ہزار 379 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر ستانوے پیسے مہنگا ہونے سے ایک سو اڑسٹھ روپے تیس پیسے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا اختتام مثبت رجحان سے ہوا ہے۔
پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران تیزی کا رجحان رہا اور 100 میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔
بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 319.72 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 37,650.57 کی سطح پر ہوا۔
آج کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 328,098,205حصص کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 14,624,379,808 بنتی ہے۔
خیال رہے کہ معاشی تھنک ٹینک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا نے پاکستان سمیت عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی وبا سے عوام کا تحفظ اور اقتصادی سرگرمیوں کے درمیان توازن ہے۔ معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقات کو امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے حکومت کا احساس پروگرام کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انتہائی مستحق افراد کی مدد کے لیے احساس پروگرام میں توسیع کی ضرورت ہے۔
انہوں کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے میں راعات کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ حکومت غریب عوام کو سستی رہائش فراہم کرنا چاہتے ہے۔