نواب شاہ: قاضی احمد کے قریب حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 30 زخمی


نواب شاہ: قاضی احمد کے قریب مسافر بس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد  زخمی ہو گئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق مانسہرہ سے کراچی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس، سندھ پولیس اور ایدھی کے رضاکار جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو  اسپتال منتقل کیا۔

ذرائع کے مطابق اسپتال میں عملہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں شیخوپورہ ٹرین حادثہ: ابتدائی رپورٹ میں کوچ ڈرائیور ذمہ دار قرار

رواں ماہ کے آغاز پر پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں پھاٹک پر ٹرین کوسٹر سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 22 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی جب وہ پھاٹک کراس کرنے والی کوسٹر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار 22 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر سکھ یاتری شامل تھے۔


متعلقہ خبریں